گجرات میں اتوار کے روز قتل ہونے والے 2 بھائیوں کے قاتل گرفتار نہ ہوسکے۔
گجرات میں اتوار کے روز پیش آنے والے دوہرے قتل کے واقعے میں تاحال کوئی بڑی پیش رفت سامنے نہیں آ سکی۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایف آئی آر میں نامزد اور نامعلوم ملزمان میں سے کوئی بھی ابھی تک گرفتار نہیں ہو سکا۔ غازی کھوکھر کے علاقے میں کار سوار دو بھائیوں کو دن دہاڑے فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔ مقتولین ناروے کے مستقل رہائشی تھے اور پاکستان آئے ہوئے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل درینہ دشمنی کا نتیجہ تھا اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
دوسری جانب گجرات میں پولیس افسران کے تقرر و تبادلے بھی عمل میں لائے گئے ہیں۔
ڈی ایس پی سٹی گجرات سید عامر شیرازی کو ڈی ایس پی کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) گجرات تعینات کیا گیا ہے۔
ڈی ایس پی سرائے عالمگیر رائے منیر احمد کو ڈی ایس پی CCD نارووال مقرر کیا گیا ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں 50 ایس ایس پیز، ایس پیز اور ڈی ایس پیز کی کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ میں تعیناتیاں کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ CCD کے اہلکاروں کو وردی پہننے کی پابندی نہیں ہو گی۔