ہفتہ, 26 اپریل , 2025

گجرات: جی ٹی روڈ اسٹیٹ ایریا کے قریب نالوں کی صفائی کا عمل جاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کمشنر گوجرانوالہ و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گجرات سید نوید حیدر شیرازی کی ہدایت پر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن خالق داد گاڑا کی نگرانی میں شہر میں صفائی ستھرائی کے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

کمشنر گوجرانوالہ و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گجرات سید نوید حیدر شیرازی کی ہدایت پر شہر میں صفائی ستھرائی کے خصوصی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن خالق داد گاڑا کی نگرانی میں مختلف علاقوں میں صفائی مہم تیز کر دی گئی ہے۔

latest urdu news

اسی سلسلے میں چیف سینیٹری انسپکٹر چوہدری نصراللہ کنگ نے جی ٹی روڈ اسٹیٹ ایریا کے قریب نالوں کی صفائی کا آغاز ہیوی مشینری کی مدد سے کروایا۔ صفائی کا یہ عمل ان کی براہ راست نگرانی میں انجام دیا جا رہا ہے تاکہ بارشوں کے دوران نکاسی آب کے نظام کو مؤثر بنایا جا سکے اور شہریوں کو ممکنہ پریشانیوں سے بچایا جا سکے۔

چیف سینیٹری انسپکٹر نے اس موقع پر بتایا کہ شہر بھر کے تمام ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی مکمل کر لی گئی ہے اور ان کی مرحلہ وار صفائی جاری ہے۔ میونسپل کارپوریشن کا عملہ دن رات محنت سے کام کر رہا ہے تاکہ گجرات کو صاف ستھرا، صحت مند اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جا سکے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter