حکومت خیبر پختونخوا کا سرکاری ملازمین کو رہائشی یونٹ فراہم کرنے فیصلہ، آن لائن رجسٹریشن کا آج سے آغاز ہوگیا۔
پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کو رہائشی یونٹس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت آن لائن رجسٹریشن کا آغاز 25 فروری سے کر دیا گیا ہے۔
صوبائی حکومت کے اس اقدام کا مقصد سرکاری ملازمین کو بہتر رہائشی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ اس سلسلے میں خیبر پختونخوا ہاؤسنگ فاؤنڈیشن اور ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ نے مل کر رجسٹریشن مہم کا آغاز کیا ہے۔
تمام صوبائی سرکاری ملازمین ’دستک ایپلیکیشن‘ کے ذریعے آن لائن درخواست جمع کر سکتے ہیں۔
🔹 ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے ذرائع:
✅ گوگل پلے اسٹور
✅ ایپل ایپ اسٹور
🔹 مزید تفصیلات اور درخواست فارم کے ذرائع:
✅ ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ
✅ KPITB (خیبر پختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ) کی ویب سائٹ
صوبائی حکومت نے تمام سرکاری اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس مہم سے متعلق نوٹس بورڈز پر اعلان کریں تاکہ ملازمین بروقت درخواست دے سکیں۔
حکام کے مطابق، اس اسکیم کے ذریعے سرکاری ملازمین کو معیاری رہائش فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ یہ اقدام ملازمین کی فلاح و بہبود کی جانب ایک اہم پیشرفت ہے، اور جلد ہی مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی۔