جمعہ, 25 اپریل , 2025

کے پی حکومت کا سرکاری اساتذہ کی اپ گریڈیشن نہ کرنے کا فیصلہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے پرائمری اسکولوں کے اساتذہ کی اپ گریڈیشن نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

محکمہ خزانہ کے ذرائع کے مطابق اساتذہ کی اپ گریڈیشن کا کوئی ٹھوس پلان زیر غور نہیں، اپ گریڈیشن کے بعد تنخواہیں ادا کرنا حکومت کیلئے مسئلہ بن جائیگا۔

latest urdu news

ذرائع نے یہ بتایا کہ مالی مشکلات کے باعث محکمہ تعلیم کے بہت سے منصوبے نامکمل ہیں، حکومت کے پاس مفت درسی کتابوں، کمیونٹی اسکولز کے اساتذہ کی تنخواہوں کیلئے فنڈز دستیاب نہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبے کی مالی صورتحال بہتر ہونے پر اساتذہ کے مطالبے پر غور کیا جائے گا۔

یاد رہے ہزاروں اساتذہ کی جانب سے پشاور میں 4 دن دھرنا دیا گیا تھا، حکومت کی اپ گریڈیشن کی یقین دہانی کے بعد اساتذہ نے احتجاج ختم کیا تھا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter