جمعہ, 25 اپریل , 2025

کینیڈا کا ٹک ٹاک کو اپنی سرزمین پر بزنس آپریشنز بند کرنیکا حکم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینیڈا نے سوشل میڈیا ایپ "ٹک ٹاک” کو اپنی سرزمین پر تمام بزنس آپریشنز بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

کینیڈا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک کو قومی سلامتی کے خدشات کی بنا پر ملک میں اپنا کاروبار بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ کینیڈا کے وزیر سائنس و صنعت فرانسوا-فلپ شمپین نے کہا کہ بائیٹ ڈانس، جو ٹک ٹاک کی سرپرست کمپنی ہے، کے کاروباری آپریشنز سے قومی سلامتی کو خطرہ لاحق ہے۔ اس فیصلے میں کینیڈا کی سکیورٹی اور انٹیلی جنس اداروں کے مشورے شامل ہیں، اور یہ ایک جامع جائزے کے بعد لیا گیا ہے۔

latest urdu news

کینیڈا نے پہلے ہی سرکاری ڈیوائسز پر ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی عائد کر رکھی تھی، اور اب اس نئے اقدام کے تحت کمپنی کو ملک میں اپنے بزنس آپریشنز ختم کرنے پر مجبور کیا جائے گا۔

تاہم، عام صارفین کے لیے ایپ کے استعمال پر پابندی کا اعلان نہیں کیا گیا۔ اس سے قبل امریکہ نے بھی قومی سلامتی کے خدشات کے پیش نظر ٹک ٹاک سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اپنا امریکی کاروبار کسی مقامی کمپنی کو فروخت کرے، ورنہ پابندی کا سامنا کرے گا۔

ٹک ٹاک کے ترجمان نے کینیڈا کے اس حکم کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ کینیڈا میں دفاتر کی بندش اور سیکڑوں ملازمین کی ملازمتوں کا خاتمہ کسی کے مفاد میں نہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ غیر منصفانہ ہے اور کمپنی اس کے خلاف قانونی راستہ اپنائے گی۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter