جمعہ, 25 اپریل , 2025

کینال پراجیکٹ جاری رکھا گیا تو ہم حکومت سے الگ ہو جائیں گے، ناصرحسین شاہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے وفاقی حکومت سے الگ ہونے کا اشارہ دے دیا۔

سندھ کے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے وفاقی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر متنازع کینال پراجیکٹ جاری رکھا گیا تو سندھ حکومت اتحادی حکومت سے علیحدگی اختیار کر سکتی ہے۔

latest urdu news

ناصر حسین شاہ نے فرنیچر ایکسپو کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر پانی زیادہ ہو تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں، لیکن سندھ کو کینال پراجیکٹ پر شدید تحفظات ہیں کیونکہ صوبے میں پہلے ہی پانی کی شدید قلت ہے۔

اس موقع پر صوبائی وزیر نے ایس آئی ایف سی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ  امید ہے کہ وہ بھی اس کینال منصوبے کو ڈراپ کر دیں گے۔

رہنما پاکستان پیپلز پارٹی ناصر حسین شاہ نے ملکی حالات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں معدنیات کی کمی نہیں، تاہم ٹیکنیکل مسائل درپیش ہیں۔ انہوں نے اس تاثر کو بھی رد کیا کہ صوبوں کا عمل دخل ختم ہو رہا ہے۔

اس موقع پر ناصر حسین شاہ نے فرنیچر ایکسپو کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ 100 سے زائد اسٹالز پر عوام کو فرنیچر اور انٹیریئر ڈیزائن کے جدید رجحانات سے روشناس کرایا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter