پاکستان پیپلز پارٹی کا کینال بند ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کا علان۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کینال سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کینال پر تحفظات پہلے ہی ظاہر کرچکے ہیں، سندھ کو پانی کی 50 فیصد کمی کا سامنا ہے، جب تک کینالز بند کرنے کا اعلان نہیں ہوتا احتجاج جاری رہے گا۔
مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ 6 کینالز سے متعلق نشاندہی کرچکے ہیں اس وقت پانی کی 50 فیصد کمی ہے، ٹی پی ٹی کھول کر یہ اپنا کیس خود خراب کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ دریائے سندھ پر کینال نکالنے کے معاملے پر سندھ بھر میں احتجاج جاری ہیں۔ شہریوں کی جانب سے ٹھل، مٹھی، دادو، گمبٹ سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاج ریکارڈ کروایا گیا۔
جامشورو میں کوٹری بیراج پر سماجی تنظیموں نے سندھ کا نقشہ اٹھا کر اور کشتیوں میں بیٹھ کر انوکھا احتجاج کیا۔
جبکہ دادو میں عوامی فورم کے تحت ریلی نکالی گئی جس میں شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے اور مطالبہ کر رہے تھے کہ سندھ کو بنجر بنانے کی سازش بند کی جائے۔
جبکہ گمبٹ میں مظاہرین نے اعلان کیا کہ اگر حکومت نے دریائے سندھ سے کینال نکالنے کے منصوبے کو واپس نہ لیا تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔