جمعہ, 25 اپریل , 2025

کیمبرج یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کرنیوالی خاتون آخر بے روزگار کیوں؟

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی دنیا کی ممتاز جامعات میں شمار کی جاتی ہے اور وہاں سے فزکس میں پی ایچ ڈی کرنا ایک کامیاب کیریئر کی ضمانت سمجھا جاتا ہے، لیکن ایک خاتون کے لیے یہ معاملہ مختلف ثابت ہوا۔

ماریکا نیہوری نامی خاتون نے کیمبرج یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی مکمل کی، مگر کئی ماہ گزرنے کے باوجود انہیں ملازمت نہیں مل سکی۔

latest urdu news

انہوں نے انسٹاگرام پر متعدد پوسٹس کے ذریعے اپنی مشکلات کا ذکر کیا۔

ماریکا نے اکتوبر 2024 میں فزکس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی تھی، اور عام تاثر یہی تھا کہ ان کے لیے ایک شاندار کیریئر کے دروازے کھل جائیں گے۔ تاہم، حقیقت اس کے برعکس نکلی، اور وہ اکتوبر سے مسلسل ملازمت کی تلاش میں مشکلات کا سامنا کر رہی ہیں۔

ماریکا کے مطابق، انہیں اب تک 70 سے زائد کمپنیوں نے مسترد کر دیا ہے۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ انہیں کبھی اندازہ نہیں تھا کہ نوکری تلاش کرنا اتنا مشکل ہوگا۔

لندن سے تعلق رکھنے والی ماریکا نیہوری ملازمت کی تلاش کے ساتھ ساتھ تنہائی کے احساس سے بھی دوچار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ اکثر اپنے ان دوستوں سے اپنا موازنہ کرتی ہیں جنہوں نے پی ایچ ڈی نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، اور انہیں دیکھ کر حیران ہوتی ہیں کہ وہ سب اپنی زندگی اور کیریئر میں آگے بڑھ چکے ہیں۔

ماریکا نے تسلیم کیا کہ وہ سمجھتی تھیں کہ کیمبرج سے پی ایچ ڈی کے بعد نوکری حاصل کرنا آسان ہوگا، مگر صورتحال اس کے برعکس نکلی، اور مسلسل ناکامیوں نے انہیں ذہنی دباؤ کا شکار بنا دیا ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter