جمعہ, 25 اپریل , 2025

کیا مرحوم والدین کی طرف سے صدقہ فطر ادا کرنا جائز ہے؟

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوال: کیا مرحوم والدین کی طرف سے صدقہ فطر ادا کرنا جائز ہے؟

جواب: صدقہ فطر زندہ افراد پر فرض ہوتا ہے، مرحومین پر نہیں۔

latest urdu news

البتہ، اگر مرحوم نے اپنی زندگی میں صدقہ فطر ادا نہیں کیا تھا اور اس کے بارے میں وصیت کی تھی، تو ایک تہائی ترکے سے اس کی ادائیگی لازم ہوگی۔ اگر وصیت نہ کی گئی ہو تو ورثاء اپنی مرضی سے اجتماعی یا انفرادی طور پر صدقہ فطر ادا کر سکتے ہیں، جو مرحوم کے حق میں نیکی اور احسان ہوگا۔

والدین کے لیے ایصالِ ثواب کی نیت سے عام صدقہ و خیرات کرنا مستحب اور باعثِ اجر و ثواب ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter