ہفتہ, 26 اپریل , 2025

کچھ عناصر ملک میں دراندازی کرتے ہیں یہ ہماری پالیسی نہیں، افغانستان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، پاکستان میں تعینات افغان ناظم الامور مولوی سردار احمد شکیب کا کہنا ہے کہ کچھ عناصرملک میں دراندازی کرتے ہیں لیکن یہ افغان حکومت کی پالیسی نہیں۔

اسلام آباد میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کے دوران پاکستان میں تعینات افغان ناظم الامور مولوی سردار احمد شکیب کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان رابطے کے چینلز موجود ہیں، تاہم اس وقت کوئی اعلی سطح پر بات چیت نہیں ہو رہی۔

latest urdu news

سردار احمد شکیب کا کہنا تھا کہ پاکستان کو شاید کچھ شکایات ہیں، مگر ہمیں علم نہیں کہ امن و امان سے متعلق پاکستان کو کیسے رضا مند کریں۔

سردار احمد شکیب نے پاکستان کے خلاف افغان سرزمین کے استعمال کے الزامات کی تردید کی، افغانستان اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیتا، تاہم کچھ عناصر دراندازی کرتے ہیں لیکن یہ ہماری پالیسی میں شامل نہیں۔

سرحدی دراندازی کوئی نئی چیز نہیں اور اگر ہم اس پر قابو پانا بھی چاہیں تب بھی یہ ناممکن ہو گا، کوئی افغان یہاں آکر دہشت گردی نہیں کرتا اور ہم کسی افغان کو کسی ہمسایہ ملک میں جہاد کی اجازت بھی نہیں دیتے، اس متعلق باقاعدہ فتوے بھی جاری ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک تقریباً 12 ہزار فلسطینی طالب علم شہید ہوچکے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ کی وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ 1 سال سے جاری جنگ میں اب تک 11 ہزار 852 طالب علم جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ 18 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter