کچھ بڑا ہونے والا ہے کسی کے پاؤں میں فریکچر، کسی کے پیٹ میں درد سب باہر بھاگ رہے ہیں، شیخ رشید
راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے خبردار کیا ہے کہ کچھ بڑا ہونے والا ہے، جس کی وجہ سے لوگ بیرون ملک کا رخ کر رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ انہیں معلوم نہیں کیا ہونے جا رہا ہے، لیکن اندازہ ہے کہ کوئی بڑی تبدیلی قریب ہے۔ اسی لیے کسی کے پاؤں میں فریکچر ہوا ہے، تو کسی کو اچانک پیٹ میں درد ہو گیا ہے، اور سب لوگ باہر جانے کی تیاریوں میں ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ "پاکستان کی قوم چین جیسے عظیم ملک کے ساتھ کھڑی ہے” اور انہوں نے خوشی کا اظہار کیا کہ انتظار پنجوتھا واپس آ چکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ قوم میں خوف کا عنصر ختم ہو چکا ہے۔ انہوں نے اپنی صحت کے حوالے سے بتایا کہ وہ بھی 40 دن کے چلے کے بعد صحتیاب ہوئے ہیں۔
پی آئی اے کے حوالے سے اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "پی آئی اے کو ایسے بیچ رہے ہیں جیسے باپ کا مال ہو۔ حکومت کو چاہیے کہ پی آئی اے کی بجائے اپنے فلیٹس بیچیں۔”