کپتان بھارتی کرکٹ ٹیم روہت شرما کپتانوں کے ایونٹ کے لیے پاکستان آئیں گے یا نہیں؟ اس بات کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہوسکا۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق روہت شرما کے پاکستان جانے کی کوئی وضاحت نہیں ملی، ان کا کپتانوں کے ایونٹ کے لیے جانا اب تک واضح نہیں ہے جب کہ چیمپئنز ٹرافی کے کپتانوں کا ایونٹ ممکنہ طور پر 16 یا 17 فروری کو کراچی میں ہوگا۔
اس متعلق بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری دیوجیت سائیکیا نے کہا کہ بھاری کپتان روہت شرما کے پاکستان جانے سے متعلق بات چیت نہیں ہوئی، یہ معاملہ ابھی ایجنڈے پر نہیں ہے۔
ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی کہ روہت شرما کے لیے بھارتی بورڈ کو حکومتی اجازت درکار ہے۔
پی سی بی پہلے ہی آئی سی سی سے زور دے کر کہہ چکا ہے کہ سب کچھ پالیسیوں اور روایت کے مطابق ہونا چاہیے۔
علاوہ ازیں بھارتی کرکٹ ٹیم کی شرٹ پر پاکستان کا نام لکھنے کا معاملہ پہلے ہی حل ہو چکا ہے اور بھارتی سیکرٹری کہہ چکے ہیں کہ آئی سی سی کے قوانین پر عمل درآمد کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 سے پہلے کپتانوں کی پریس کانفرنس نہیں ہوئی تھی، ایونٹ میں شریک ٹیمیں ویسٹ انڈیز اور امریکا کے شہروں میں وارم اپ میچز میں مصروف تھیں۔