جمعہ, 25 اپریل , 2025

کورم پورا نہ ہونے کے باعث قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے کے آدھے گھنٹے کے بعد کورم پورا نہ ہونے کے باعث ملتوی کردیا گیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تاہم آدھے گھنٹے کے بعد ہی ملتوی کردیا گیا، اجلاس پاکستان تحریک انصاف کے رکن اقبال آفریدی کی کورم پورا نہ ہونے کی نشاندھی کے بعد پیر 14 اپریل 2025 سہ پہر 4 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

latest urdu news

اپوزیشن رکن صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ آج کے اجلاس میں فلسطین کے مسئلے پر بات ہونا تھی، انہوں نے اپنی ہی جماعت کے رکن کو کورم پورا نہ ہونے کی نشاندہی سے روکنے کی کوشش بھی کی۔

اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے 7 اپریل کو نہروں کے معاملے پر قرارداد جمع کرائی تھی جس پر ایوان میں متعدد ارکان نے اظہارِ خیال کیا تاہم اپوزیشن نے واک آؤٹ کر دیا، سپیکر کے مطابق جے یو آئی واک آؤٹ کا حصہ نہیں بنی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ لوگ ایوان کو چلنے نہیں دیتے کل بھی کورم کی نشاندہی کی گئی اور آج بھی کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے اجلاس پیر تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter