جمعہ, 25 اپریل , 2025

کوئی وی پی این بلاک کیا اور نہ ہی کریں گے: چیئرمین پی ٹی اے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے چیئرمین حفیظ الرحمان نے کہا ہےکہ کوئی وی پی این بلاک کیا اور نہ ہی کریں گے۔

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)، لیفٹیننٹ جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے واضح کیا ہے کہ اب تک کسی وی پی این (VPN) کو بلاک نہیں کیا گیا ہے، البتہ رجسٹریشن کا عمل متعارف کروایا گیا ہے۔ ان کے مطابق موبائل نمبرز پر وی پی این رجسٹر کرنے کی سہولت بھی فراہم کر دی گئی ہے، جس میں کسی مستقل آئی پی ایڈریس کی ضرورت نہیں۔

latest urdu news

پی ٹی اے کی سالانہ ڈیجیٹل رپورٹ
پی ٹی اے کی سالانہ ڈیجیٹل رپورٹ پیش کرتے ہوئے ڈی جی کمرشل، عارف سرگانہ نے بتایا کہ ملکی اکنامک چیلنجز کے باوجود ٹیلی کام سیکٹر میں 17 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ پاکستان سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے دنیا کے بہترین 40 ممالک میں شامل ہو چکا ہے، اور خواتین کی ڈیجیٹل شمولیت میں خاصا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ ملک میں رجسٹرڈ وی پی این کی تعداد 33 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ رجسٹریشن کے عمل کے تحت وی پی این استعمال کرنے والے صارفین کو کسی قسم کی تکنیکی دشواری کا سامنا نہیں ہوگا۔ عام صارفین کے لیے وی پی این فراہم کرنے والی کمپنیوں کو بھی رجسٹرڈ کرنے کا منصوبہ زیر غور ہے، جس کا اطلاق 2025 سے ہوگا۔

چیئرمین کے مطابق پاکستان کے 38 شہروں میں سی ڈی این (Content Delivery Networks) نصب کیے گئے ہیں، اور انٹرنیٹ خدمات میں مزید بہتری لانے کے اقدامات جاری ہیں۔

پیکا قانون پر عملدرآمد اور گرے ٹریفک کی روک تھام کے لیے ویب مینجمنٹ سسٹم نصب کیا گیا ہے۔ اس کے تحت عدالتی احکامات یا قانون کی خلاف ورزی پر ویب سائٹس بند کی جاتی ہیں۔ چیئرمین نے واضح کیا کہ پی ٹی اے غیر ضروری طور پر کسی بھی ویب سائٹ کو بلاک نہیں کرتا۔

چیئرمین نے مزید بتایا کہ وی پی این پرووائڈرز کو لائسنسنگ کے تحت این ڈی اے (Non-Disclosure Agreement) سائن کروایا جائے گا تاکہ سائبر سیکیورٹی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter