اسلام آباد، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی نے کہا کہ لوگ بانی پی ٹی آئی کی شہرت سے خائف ہیں اور کوئی بھی نہیں چاہتا کہ عمران خان بات چیت کیلئے تیار ہوں۔
ایک اور ویڈیو پیغام میں اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ 2022 میں بھی بانی پی ٹی آئی کو ہم نے بات چیت کیلئے مجبور کیا اور تب سے اب تک عمران خان نے بات چیت کے دروازے کھلے رکھے ہیں، بات چیت کو ڈیل سے تعبیر نہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ میرا لیڈر زمان پارک سے زیادہ جیل میں ہشاش بشاش ہے، ہمارا لیڈر نہ ڈرتا ہے، نہ جھکتا ہے اور نہ اس کی طرف سے کوئی ڈیل کر سکتا ہے، ہم نے بانی پی ٹی آئی کو بات چیت کیلئے تیار کیا، ہم نے عمران خان سے کہا کہ وہ قوم کی مستقبل کے خاطر بات چیت کریں۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ بات چیت پر رضا مندی کسی کمزوری کی علامت نہیں بلکہ بڑا پن ہے، ہم نے بانی پی ٹی آئی کو بات چیت کیلئے آمادہ کیا ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ٹریفک مسائل پر اہم اجلاس میں شہر میں بھاری ٹریفک سے بڑھتے حادثات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے رفتار کی حد 30 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کر دی گئی، جبکہ ڈرائیورز کے لیے منشیات کے استعمال کا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
اجلاس میں صوبائی وزرا سعید غنی، مکیش چاولہ، ضیاء لنجار، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور دیگر متعلقہ حکام شریک ہوئے۔ آئی جی سندھ نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سال 2024 میں کراچی میں 16 لاکھ سے زائد ٹریفک چالان کیے گئے، ایک ارب 33 کروڑ روپے سے زائد جرمانہ وصول کیا گیا، 5 لاکھ سے زائد گاڑیوں کے خلاف کارروائی اور 11 ہزار سے زائد ڈرائیورز کو گرفتار کیا گیا، جبکہ 7555 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ منسوخ کیے گئے۔