ہفتہ, 26 اپریل , 2025

کوئٹہ میں موبائل ڈیٹا انٹرنیٹ سروس مسلسل تیسرے روز معطل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ میں موبائل ڈیٹا انٹرنیٹ سروس تیسرے روز بھی بحال نہ ہو سکی۔

یہ سروس جمعرات کی شام ناگزیر وجوہات کی بنا پر معطل کی گئی تھی۔

latest urdu news

ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کے مطابق، سکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل ڈیٹا انٹرنیٹ سروس معطل کی گئی ہے۔

انٹرنیٹ سروس کی بندش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یاد رہے کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بدستور تشویشناک ہے، جہاں مختلف علاقوں میں عسکریت پسند حملے، سرحدی کشیدگی اور امن و امان کے مسائل دیکھنے میں آ رہے ہیں۔

سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کوئٹہ سمیت کئی علاقوں میں موبائل ڈیٹا انٹرنیٹ سروس کی معطلی عام ہو چکی ہے، جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،معاشی طور پر بلوچستان اب بھی دیگر صوبوں کے مقابلے میں پیچھے ہے، بے روزگاری، تعلیمی اداروں کی کمی، اور صحت کی سہولیات کی عدم دستیابی جیسے مسائل عام ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter