جمعہ, 25 اپریل , 2025

کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی کا ڈپٹی کمشنر آفس گجرات کا دورہ، عوامی سہولت کے کاؤنٹرز کا معائنہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی نے ڈپٹی کمشنر گجرات کے ہمراہ ڈی سی آفس میں قائم مختلف عوامی سہولت کاؤنٹرز کا دورہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

گجرات: کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی نے ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک کے ہمراہ ڈی سی آفس میں قائم مختلف عوامی سہولت کاؤنٹرز کا دورہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے انہیں "اپنی چھت اپنا گھر”، "مریم کی دستک”، "رمضان سہولت پیکج”، "کسان کارڈ”، "مینارٹی کارڈ”، "لائیوسٹاک کارڈ” اور "آسان کاروبار” جیسے حکومتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔

latest urdu news

کمشنر گوجرانوالہ نے ان سہولت کاؤنٹرز پر فراہم کی جانے والی خدمات کا معائنہ کرتے ہوئے عملے کو ہدایت کی کہ وہ عوام کی مکمل رہنمائی کریں اور حکومتی پالیسیوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایات پر یہ تمام منصوبے شفافیت اور مؤثر حکمت عملی کے تحت جاری ہیں، تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے بتایا کہ "اپنی چھت اپنا گھر” پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں کو گھروں کی تعمیر کے لیے 7 سال تک 15 لاکھ روپے تک بلاسود قرضے دیے جا رہے ہیں، جن کے تمام سروس چارجز حکومت پنجاب خود ادا کرے گی۔ اسی طرح "کسان کارڈ” کے ذریعے کاشتکاروں کو زرعی سہولیات اور مالی مدد فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ "ہمت کارڈ” کم آمدنی والے افراد کو حکومتی امداد تک رسائی دے رہا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کا میو اسپتال کا دورہ، ایم ایس معطل

کمشنر گوجرانوالہ نے مختلف کاؤنٹرز پر موجود شہریوں سے ملاقات کی اور ان سے فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں رائے لی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، اور ان سہولت کاؤنٹرز کا مقصد شہریوں کو تمام ضروری خدمات ایک ہی جگہ پر فراہم کرنا ہے۔

آخر میں، کمشنر نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ ان اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں اور عوام کو درپیش کسی بھی مشکل کا فوری حل یقینی بنایا جائے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter