94
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ کشمیری کبھی نہیں جھکیں گے یہ ڈرپوک نہیں نڈر قوم ہے۔
اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ کشمیری قوم ڈرپوک نہیں بلکہ نڈر ہے، اور وہ کبھی بھی نہیں جھکیں گے۔
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں مشعال ملک نے کہا کہ کشمیریوں کا سب سے بڑا ہتھیار شہداء کا خون ہے، اور ان کی قربانیاں ہمیں اس بات کی طاقت دیتی ہیں کہ ہم حق اور سچ کے لئے کھڑے رہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت حریت رہنماؤں کو قتل کر رہا ہے اور کشمیری نوجوانوں اور بزرگوں کو جیلوں میں ڈال رہا ہے۔
مشعال ملک نے مزید کہا کہ بھارت کا دہشت گردی کا نیٹ ورک اب پوری دنیا میں پھیل چکا ہے، اور حال ہی میں بھارت نے اپنے دہشت گرد نیٹ ورک کے ذریعے میری والدہ کو سلو پوائزنگ کے ذریعے شہید کیا۔