ہفتہ, 26 اپریل , 2025

کشمیری عوام کو حق دلانا سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے، پاکستان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک، پاکستان نے اقوام متحدہ میں کشمیر سے متعلق قراردادوں پر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے سلامتی کونسل میں ہونے والی کھلی بحث میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام سے استصوابِ رائے کے ذریعے حقِ خودارادیت دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔

latest urdu news

انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل پر لازم ہے کہ وہ کشمیری عوام کے اس حق کو یقینی بنائے۔ مسئلہ جموں و کشمیر بدستور سلامتی کونسل کے ایجنڈے کا حصہ ہے، اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے قیام میں اس مسئلے کا حل اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

طارق فاطمی نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کو یقینی بنائے اور اس سلسلے میں عملی اقدامات کرے۔

دوسری جانب جنوبی وزیرستان،خیبر پختونخوا کے علاقے جنوبی وزیر ستان کے مختلف علاقوں میں آج کرفیو نافذ کر دیا گیا۔

ڈی سی جنوبی وزیرستان کے مطابق کل جنوبی وزیرستان کے علاقے عزیز آباد، سرویکئی، جنڈولہ، اسمان منزہ، مکین، لدھا، مولے خان سرائے، بی بی بی رغزئی، بروند، سراروغہ میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter