جمعہ, 25 اپریل , 2025

کسی شخص کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ میرے گھر کو آگ لگائے اور اسے سیاست قرار دے، اسپیکر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ کسی شخص کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ میرے گھر کو آگ لگائے اور اسے سیاست قرار دے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران اسپیکر ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ ڈائیلاگ میں جرم اور سیاست کو الگ رکھ کر دیکھنا ہوگا، میری پوزیشن انتہائی غیر جانبدار ہے اور ڈائیلاگ کے حوالے سے میرا اپنا نکتہ نظر ہے۔

latest urdu news

ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ میرے خیال کے مطابق جن لوگوں نے پریس کانفرنس کرکے پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کی وہ بھی جرم میں شریک تھے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ 26 نومبر کی عدالتی تحقیقات کے لئے کسی مدعی کا سامنے آنا ضروری ہے، یہ نہیں ہوسکتا نہ لاشیں ہوں، نہ لواحقین اور عدالتی کمیشن کی باتیں بنانے کی کوشش کی جائے۔

ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ ایسا شخص جس کا کردار جھوٹ پر مبنی ہو اس کی بات پر کیسے یقین کیا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عمران خان کا ہر کیس تاخیر کا شکار ہوا، فارن فنڈنگ کیس میں غیر حاضری اور تاخیر 6 سال پر محیط تھی، توشہ خانہ مقدمے میں 2 دو ماہ کی تاریخیں لیتے تھے۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter