جمعہ, 25 اپریل , 2025

کرم، امن معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے فریقین کی کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور، کرم امن معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے فریقین کی کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ضلع کرم میں امن وامان کے حوالے سے گزشتہ روز ہونیوالے امن جرگہ میں قبائلی عمائدین، چیف سیکرٹری، کمشنر کوہاٹ اور دیگر حکومتی اراکین شامل تھے۔

latest urdu news

جرگہ میں کرم امن معاہدہ پر ہر حال میں عمل درآمد کی ہدایت کی گئی جبکہ معاہدے پر عمل درآمد کے لیے دونوں فریقین کی کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ ہوا، جرگہ کی اگلی بیٹھک کا اعلان مشاورت کے بعد ہوگا۔

جرگہ عمائدین نے کہا کہ کرم کا مسئلہ نفرت کا نتیجہ ہے، ہم نے اسلامی تعلیمات بھلا دی ہیں۔

اس موقع پر چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا چودھری ندیم اسلم کا کہنا ہے کہ حکومت اور عمائدین کرم دونوں کو کردار ادا کرنا چاہیے، امن ہر صورت قائم ہوگا، کرم کے لیے ریلیف پیکیج منظور کر رہے ہیں، شرپسند رکاوٹ ڈالیں گے تو قانون حرکت میں آئے گا۔

چیف سیکرٹری نے کہا کہ امن میں سب کا فائدہ ہے، دونوں فریقین امن کی بحالی میں حکومت کا ساتھ دیں، آپریشن کا آپشن موجود ہے، آپریشن سے سب متاثر ہوں گے۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter