جمعہ, 25 اپریل , 2025

کراچی کنگز میں 2 اہم کھلاڑی شامل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی کنگز نے پی ایس ایل سیزن 10 میں دو اہم کھلاڑیوں کو شامل کرلیا۔

کراچی کنگز کی جانب سے آسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹر بین میکڈرموٹ اور پاکستان انڈر 19 کے کپتان سعد بیگ کو ٹیم کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔

latest urdu news

بنگلا دیش کے لِٹن داس اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کی جگہ پر بین میکڈرموٹ اور سعد بیگ کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں آج ملتان سلطانز اور کراچی کنگزکے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔

تاہم کراچی کنگز کا میچ شروع ہونے سے قبل ہی وکٹ کیپر بیٹر لٹن داس زخمی ہونے کی وجہ سے ایونٹ سے باہر ہوگئے تھے۔

لٹن داس انٹرا اسکواڈ میچ کے دوران سیدھے ہاتھ پر گیند لگنے سے زخمی ہوئےتھے جس کے باعث ڈاکٹرز نے انہیں دو ہفتے آرام کی تجویز دی تھی۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter