جمعہ, 25 اپریل , 2025

کراچی میں ہلاکتوں کی دھمکی، گینگ وار کمانڈر کی پولیس سے تلخ گفتگو

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی، گینگ وار کمانڈر نے پولیس کو دھمکاتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں ایسی ہلاکتیں ہوں گی کہ سب مجبور ہو جائیں گے۔

نجی ٹی وی چینل کو پولیس اہلکار اور گینگ وار سرغنہ وصی اللہ لاکھو کے درمیان ہونے والی گفتگو کی ریکارڈنگ موصول ہوئی ہے، جس میں وصی اللہ لاکھو نے کہا کہ چھالیہ کا غیر قانونی کاروبار جاری رکھیں گے اور اگر رقم ادا نہ کی گئی تو سنگین کارروائی کریں گے۔

latest urdu news

پولیس اہلکار نے جواب میں کہا کہ وصی بھائی، اب ہم بھی اپنا کام کریں گے، جس پر وصی اللہ لاکھو نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ہم اتنے افراد کو نشانہ بنائیں گے کہ تم کچھ کرنے پر مجبور ہو جاؤ گے۔ ابھی تک تو کوئی گرینیڈ نہیں پھینکا، تمہیں سب کچھ آسان لگ رہا ہے؟ جلد ہی تمہیں اندازہ ہوگا، گرینیڈ گرے گا تو سب کچھ واضح ہو جائے گا۔

گینگ وار کمانڈر نے مزید کہا کہ اب ہم شہر بھر میں کارروائیاں کریں گے، اب تم لوگ دیکھنا، کافی آرام کر لیا ہے تم سب نے۔

پولیس اہلکار نے جواب دیا کہ ہم بھی اب تیار ہیں، آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔

وصی اللہ لاکھو نے مزید کہا کہ ہم نے بڑی کارروائی کی، تم لوگ کیا کر رہے تھے؟ اگر جاگ رہے ہوتے تو روک لیتے۔ عزت سے بات کوئی نہیں سنتا، پھر ایسے ہی لوگ مرتے ہیں۔

پولیس اہلکار نے کہا کہ علاقے میں گشت کرنا مقامی پولیس کا کام ہے، ہمارا کام ہم کرکے دکھائیں گے۔

وصی اللہ لاکھو نے کہا کہ بھتہ وصولی تمہارا کام ہے، ہم اپنا کام کر رہے ہیں، تم اپنا دیکھو۔

واضح رہے کہ پولیس اہلکار اور گینگ وار کمانڈر وصی اللہ لاکھو کے درمیان یہ مبینہ فون کال نیو کراچی میں ایک تاجر پر حملے کے بعد ریکارڈ کی گئی۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter