44
کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے شہر میں دفعہ 144 کے نفاذ کا اعلان کر دیا۔
اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں ہر قسم کے جلسے، جلوس اور احتجاجی مظاہروں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ یہ اقدام ایڈیشنل آئی جی کراچی کی درخواست پر کیا گیا، جس میں امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر پابندی عائد کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔
دوسری جانب بلوچستان میں ریاست مخالف پروپیگنڈا اور سرگرمیوں میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا۔
یہ فیصلہ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا، جس میں انتظامی افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں طے پایا کہ ریاست مخالف عناصر کو فورتھ شیڈول میں شامل کرکے ان کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔