جمعہ, 25 اپریل , 2025

کراچی لاوارث نہیں، سازش کرنے والوں کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے، گورنر سندھ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ٹریفک حادثات کی آڑ میں کچھ لوگ بے امنی پھیلانا چاہتے ہیں لیکن یہ شہر لاوارث نہیں۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی لاوارث نہیں، اور نہ ہی شہر میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی کسی سازش کو کامیاب ہونے دیا جائے گا۔ اُن کا کہنا تھا کہ کچھ عناصر ٹریفک حادثات کی آڑ میں بے چینی اور بدامنی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن عوام کو کسی خوف کا شکار ہونے کی ضرورت نہیں۔

latest urdu news

کامران ٹیسوری نے کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ڈمپر سے ہونے والے حادثے اور سڑک کی بندش کے بعد اب حالات قابو میں آچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے غصے کی وجہ سمجھ میں آتی ہے، کیونکہ ہیوی ٹریفک کی وجہ سے اموات میں اضافہ ہورہا ہے، لیکن اس کے باوجود قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

گورنر سندھ نے شہر میں ڈمپر کو آگ لگائے جانے اور سڑکوں پر کچرا پھینک کر ٹریفک کی روانی متاثر کرنے جیسے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کرتے ہیں اور دشمن عناصر کو فائدہ پہنچاتے ہیں۔

مزید گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان دشمن عناصر ملک کی ترقی کا راستہ روکنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن پوری قوم کو متحد ہو کر ان سازشوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان کی ترقی ہم سب کی ذمہ داری ہے اور ہر فرد کو قومی مفاد میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter