جمعہ, 25 اپریل , 2025

کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی سستی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی گئی ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی حکومتی درخواست منظور کرتے ہوئے فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا۔

latest urdu news

نیپرا کی جانب سے بھیجے گئے فیصلے بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق اپریل سے جون 2025 کے لیے ہوگا جبکہ بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے ہوگا۔

نیپرا کی جانب سے بھیجے گئے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی تھی جب کہ نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر 4 اپریل کو سماعت کی تھی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 3 اپریل کو بجلی کے گھریلو صارفین کے لیے قیمتوں میں 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ تک کمی کا اعلان کیا تھا۔

جس کے بعد تمام گھریلو صارفین کے لیے بجلی کا فی یونٹ 38 روپے 37 پیسے فی یونٹ ہوگیا، اسی طرح صنعتی صارفین کے لیے 7 روپے 59 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد صنعتی صارفین کے لیے بجلی کا فی یونٹ 40 روپے 60 پیسے کا ہوگیا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter