جمعہ, 25 اپریل , 2025

کراچی بار نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کے تبادلے کے خلاف درخواست جمع کرادی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی بار ایسوسی ایشن نے ججز کے تبادلے کے خلاف سپریم کورٹ میں آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت درخواست دائر کی ہے۔

درخواست میں صدر پاکستان، وفاق، رجسٹرار سپریم کورٹ، رجسٹرار لاہور، اسلام آباد، سندھ، بلوچستان ہائی کورٹس، اسلام آباد ہائی کورٹ میں تبادلہ ہونے والے ججز اور متاثرہ ججز کو فریق بنایا گیا ہے۔

latest urdu news

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ججز کے تبادلے کے حوالے سے آئین صدر کو لامحدود اختیارات نہیں دیتا، اور ان کا یہ اقدام عدلیہ کی آزادی اور اختیارات کی تقسیم کے اصولوں کے خلاف ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ججز کے تبادلے کا نوٹیفکیشن غیر آئینی اور غیر قانونی ہے، اور تبادلہ کیے گئے ججز کو اسلام آباد ہائی کورٹ کا جج تصور نہیں کیا جا سکتا، لہٰذا انہیں دوبارہ حلف لینا ہوگا۔

مزید برآں، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ، اس وقت کے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق کے جاری کردہ ججز کے تبادلے کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کی نئی سنیارٹی لسٹ کو غیر آئینی قرار دے اور ساتھ ہی قائم مقام چیف جسٹس کی تقرری سے متعلق نوٹیفکیشن بھی منسوخ کرے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter