75
کراچی، نارتھ ناظم آباد میں گڑھے میں گر کر 2 مزدور جان کی بازی ہار گئے۔
پولیس حکام کا بتانا ہے کہ مزدور سیوریج لائن کے لیے کھدائی کررہے تھے، 1 مزدور سلپ ہوکر گرگیا، دوسرا اُسے بچانے کے لیے گیا تو وہ بھی سلپ ہوگیا۔
حکام کا بتانا ہے کہ گڑھے کے قریب گٹر کا ڈھکن کھول کر مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں، جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب سے تھا۔
دوسری جانب سمن آباد کے علاقے میں رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) و سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے ڈیرے سے لاش برآمد ہوئی ہے۔
لاہور پولیس کا بتانا ہے کہ سمن آباد کے علاقے نیو مزنگ میں سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے ڈیرے میں سرونٹ کوارٹر سے گولی لگی لاش برآمد ہوئی، نامعلوم شخص کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔