جمعہ, 25 اپریل , 2025

کراچی، کتے کے کاٹنے کے کیسز میں اضافہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی، یکم سے 25 جنوری تک کتے کے کاٹنے کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ریبیز کلینک کی انچارج ڈاکٹر رومانہ فرحت کے مطابق سول اسپتال میں کتے کے کاٹنے کے 2 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ سول اسپتال میں کتے کے کاٹنے کے یومیہ 150 کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔

latest urdu news

ایمرجنسی انچارج ڈاکٹر عرفان کے مطابق جناح اسپتال میں 25 دنوں میں کتے کے کاٹنے کے 1500 کیسز رپورٹ ہوئے۔

دوسری جانب طبی ماہرین نے کہا کہ کتے کے کاٹنے کے زخم کو فوری طور پر صابن سے دھونا ضروری ہے، علاوہ ازیں متاثرہ افراد کو اینٹی ریبیز ویکسین اور حفاظتی کورس مکمل کرنا بھی ضروری ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ سالوں میں کتے کے کاٹنے کے کیسز میں پورے پاکستان میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، آوارہ کتوں کی تعداد میں وقت کیساتھ ساتھ اضافہ ہورہا ہے، آوارہ کتے جب کبھی ہلکے ہوجائیں تو یہ پوری کمیونٹی کیلئے ایک مسئلہ بن جاتے ہیں۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter