گورنرسندھ کامران ٹیسوری کی جانب سے ایم کیو ایم قیادت میں اختلافات ختم کرا دیے گئے۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بہادر آباد کے دورے میں ایم کیوایم کی قیادت کے اہم رہنماؤں کو ایک ساتھ بٹھاکر اختلافات دورکرائے۔
کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار سمیت تمام رہنما مل کر ایم کیوایم کو مضبوط کریں گے۔
گورنرسندھ نے کہا کہ پارٹی میں معمولی باتوں پر اختلافات جمہوریت کاحُسن ہیں مگر صوبائی دارلحکومت کراچی، سندھ اورملک کیلئے تمام پارٹی رہنما ایک ہیں۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ صوبہ ہویا وفاقی حکومت، کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں ترقیاتی کاموں کے لیے ہرسطح پر آواز بلند کی جائےگی، نوجوانوں کو روزگار دلوائیں گے۔
دوسری جانب سینیٹر فیصل واوڈا کی جانب سے قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں 3 ایف بی آر افسران کی طرف سے قتل کی دھمکیوں کے الزام پر ایف بی آر آفیسرز ایسوسی ایشن کا ردعمل سامنے آگیا۔
ایف بی آر ان لینڈ ریونیو سروس آفیسرز ایسوسی ایشن کی جانب سے سینیٹر فیصل واوڈا کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا گیا کہ فیصل واوڈا کے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہیں، ان لینڈ ریونیو سروس افسران نے فیصل واوڈا کو کوئی دھمکیاں نہیں دیں۔
ان لینڈ ریونیوسروس آفیسرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سرکاری گاڑیوں کی خریداری قواعد کے مطابق ہوئی، افسران کو بدنام کرنے کی کوشش ناقابل قبول ہے۔