جمعہ, 25 اپریل , 2025

کامران غلام کی اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میچ میں شاندار سنچری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی کرکٹر کامران غلام نے اپنے پہلے ہی ٹیسٹ ڈیبیو میچ میں شاندار سنچری بنا ڈالی، کامران غلام نے 192 گیندوں پرایک چھکے اور 9 چوکوں کی مدد سے سنچری مکمل کی۔

ملتان میں انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کرنے والے کامران غلام نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری بنا کر تاریخ رقم کی۔ پاکستان نے اسٹار بلے باز بابر اعظم کو آرام دیا، اور ان کی جگہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کامران غلام کو موقع دیا گیا، جسے انہوں نے بہترین طریقے سے ثابت کر دیا۔

latest urdu news

کامران غلام نے اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میچ میں سنچری مکمل کی، یوں وہ ڈیبیو پر سنچری بنانے والے پاکستان کے 13ویں بیٹر بن گئے۔ ان سے پہلے یہ اعزاز خالد اسد اللہ، جاوید میانداد، سلیم ملک، محمد وسیم، اظہر محمود، علی نقوی، یونس خان، توفیق عمر، یاسر حمید، فواد عالم، عمر اکمل اور عابد علی کے پاس تھا۔

کامران غلام نے اپنی سنچری 195 گیندوں پر مکمل کی، جس میں ایک چھکا اور نو چوکے شامل تھے۔ انہوں نے سنچری کا سنگ میل ایک خوبصورت چوکا لگا کر عبور کیا۔ یہ 5 سال بعد کسی پاکستانی بیٹر کی ڈیبیو پر ٹیسٹ سنچری تھی۔

کامران غلام کی یہ اننگز اس لحاظ سے بھی قابل تعریف ہے کہ جب وہ کریز پر آئے تو پاکستان کی دو وکٹیں محض 19 رنز پر گر چکی تھیں۔ اس مشکل صورتحال میں انہوں نے صائم ایوب کے ساتھ مل کر 139 رنز کی قیمتی پارٹنرشپ بنائی، جس نے قومی ٹیم کو مشکل وقت سے نکالنے میں مدد دی۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter