جمعہ, 25 اپریل , 2025

کارساز ٹریفک حادثہ: ملزمہ نتاشہ بیگ بری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کارساز ٹریفک حادثہ کی ملزمہ نتاشہ بیگ کو بری کر دیا گیا۔

کراچی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی شرقی کی جانب سے کارساز ٹریفک حادثہ کی ملزمہ نتاشہ بیگ کو بری کر دیا گیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی شرقی میں کارساز ٹریفک حادثہ کیس کی سماعت ہوئی ہے، متوفی کے اہلخانہ نے صلح نامہ کے بعد ملزمہ کو بری کردیا۔

latest urdu news

یاد رہے کہ کار ساز کے قریب حادثے میں ملزمہ نتاشہ بیگ کی گاڑی کی ٹکر سے باپ بیٹی جان کی بازی ہار گئے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی جانب سے 3200 صحافیوں کو پلاٹ فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی ملاقات ہوئی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے وزارت اطلاعات کو جرنلسٹ کالونی لاہور فیز 2 کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے صحافیوں کو پلاٹ کی جلد از جلد فراہمی کے لیے قانونی تقاضے پورے کرنے اورجرنلسٹ ہاؤسنگ اسکیم فیز 2 کی کارروائی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔

مریم نواز سے ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صحافی اور حکومت 1 گاڑی کے 2 پہیے ہیں، صحافیوں کو پلاٹ دیکر احسان نہیں کررہے یہ ان کا حق ہے، تمام صحافیوں کو میرٹ اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد پلاٹس دیے جائیں گے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter