104
ڈی آئی جی سکھر پیر محمد شاہ اور ایس ایس پی گھوٹکی عبدالحفیظ بگٹی کے درمیان اختلافات زور پکڑ گیا جس کے بعد حکومت سندھ کی جانب سے دونوں افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔
دونوں افسران کو عہدوں سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق ڈی آئی جی سکھر کا چارج ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب کے سپرد کیا گیا۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایس پی گھوٹکی کا اضافی چارج ایس ایس پی خیرپور سمیع اللہ کے سپرد کیا گیا۔
یاد رہے کہ پیر محمد شاہ نے عبدالحفیظ بگٹی پر ڈاکوؤں سے رابطے کا الزام لگایا تھا، جس کے جواب میں عبدالحفیظ بگٹی کی جانب سے بھی پیر محمد شاہ پر الزامات عائد کیے گئے تھے۔
عائد الزامات کی تحقیقات کے لیے ایڈیشنل آئی جی عمران یعقوب کی زیر قیادت کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔
کمیٹی میں ڈی آئی جی عامر فاروقی اور ڈی آئی جی تنویر عالم اوڈھو شامل ہیں جب کہ تحقیقاتی کمیٹی 7 دن میں اپنی رپورٹ جمع کروانے کی مجاز ہوگی۔