لاہور: سابق وزیر لائیوسٹاک ابراہیم مراد نے کہا ہے کہ پاکستان کی ڈیری اور حلال گوشت کی برآمدات کے لیے ایک مضبوط اور مؤثر قومی حکمت عملی مرتب کرنا ضروری ہے، پاکستان کی 50 ارب ڈالر مالیت کی گوشت و ڈیری صلاحیت کو بروئے کار لانا وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔
ابراہیم مراد نے کہا کہ 2032 تک حلال گوشت کی عالمی مارکیٹ 7.5 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے، انہوں نے بتایا کہ حلال گوشت کی عالمی مارکیٹ کا حجم اب 2.8 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے۔
انہوں نے نیوزی لینڈ کی مثال دی، جہاں صرف 5 ملین کی آبادی اور لاہور کے ایک تہائی رقبے والے ملک نے ڈیری مارکیٹ میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے، جس کی برآمدات 23 بلین ڈالر سے تجاوز کر چکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھی جدید طریقوں کو اپناتے ہوئے لائیوسٹاک مارکیٹ میں اہم مقام حاصل کر سکتا ہے۔
ابراہیم مراد کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھر میں حلال گوشت کی صنعت تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور اس میں پاکستان کا حصہ بڑھانے کے لیے قومی سطح پر حکمت عملی کا آغاز ضروری ہے۔
دوسری جانب عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اڈیالہ جیل میں بہتر سہولیات کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں وفاق کو بذریعہ سیکرٹری داخلہ، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور چیف کمشنر اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے۔