116
محکمہ صحت نے ڈیرہ غازی خان میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ارب 70 کروڑ روپے کی سرکاری ادویات کی چوری کا سراغ لگا کر انہیں برآمد کرلیا۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق، ڈرگ کنٹرول ٹیم نے ڈیرہ غازی خان کے سرور والی رورل ہیلتھ سینٹر پر چھاپہ مارا اور وہاں سے چوری شدہ سرکاری ادویات برآمد کرلیں۔
ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نے بتایا کہ اس جرم میں ملوث تینوں اسٹور کیپرز کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
دوسری جانب وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے واضح کیا کہ سرکاری ادویات کی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا مؤقف واضح ہے کہ یہ ادویات غریب عوام کا حق ہیں، کسی کو بھی ان کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جبکہ ملزمان کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے گی۔