جمعہ, 25 اپریل , 2025

ڈیجیٹل لرننگ کے دور میں ترقی جدید تعلیم اور ٹیکنالوجی سے جڑی ہے، مریم نواز

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ ڈیجیٹل لرننگ کے دور میں ترقی کا انحصار جدید تعلیم اور ٹیکنالوجی کے فروغ پر ہے۔

ڈیجیٹل لرننگ ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو جدید دنیا کے تقاضوں کے مطابق مہارتیں فراہم کر رہے ہیں، اور سی ایم لیپ ٹاپ اسکیم طلبہ کے لیے ایک انقلابی اقدام ثابت ہوگی۔

latest urdu news

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں نوجوانوں کے لیے انٹرنیشنل مارکیٹ سے مطابقت رکھنے والے جدید آئی ٹی ٹریننگ پروگرامز متعارف کرائے جا رہے ہیں، جن میں مصنوعی ذہانت (AI)، سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ اور فری لانسنگ جیسے کورسز شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی جاب مارکیٹ کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے آئی ٹی فری لانسرز کے لیے سرٹیفیکیشن پروگرامز شروع کیے جا رہے ہیں، سرکاری اسکولوں میں اسمارٹ کلاس رومز اور ڈیجیٹل لیبز قائم کر رہے ہیں تاکہ روایتی تعلیم کو مزید مؤثر اور دلچسپ بنایا جا سکے۔

مریم نواز نے کہا کہ لاہور میں پاکستان کا پہلا جدید نواز شریف آئی ٹی سٹی قائم کیا جا رہا ہے، جہاں رواں سال کے اندر ٹوئن ٹاورز مکمل کر لیے جائیں گے، اور ایک پلگ اینڈ پلے کال سینٹر ہب بھی قائم کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ "نواز شریف آئی ٹی سٹی” میں نوجوانوں کو معیاری آئی ٹی تعلیم اور روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے، جبکہ عالمی معیار کی انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹیاں بھی یہاں اپنے کیمپس قائم کرنے میں دلچسپی ظاہر کر رہی ہیں۔ ڈیجیٹائزیشن کے ذریعے نوجوانوں کو خودمختار، ترقی یافتہ اور کامیاب بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter