جمعہ, 25 اپریل , 2025

ڈپٹی کمشنر گجرات کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی بجٹ ریویو میٹنگ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کا بجٹ ریویو اجلاس منعقد ہوا۔

گجرات: ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کا بجٹ ریویو اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمہ صحت کی آئندہ مالی سال کے لیے مجوزہ بجٹ تجاویز، اخراجات، ترجیحات اور درپیش چیلنجز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

latest urdu news

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد ثاقب منیر نے اجلاس کو ضلعی سطح پر جاری اور نئے صحت منصوبوں، بنیادی طبی سہولیات، ادویات کی فراہمی، انسانی وسائل اور دیگر اہم پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع میں عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے مختلف سطحوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے محکمہ صحت کی مجموعی کارکردگی کو سراہتے ہوئے واضح ہدایت دی کہ بجٹ کی منصوبہ بندی میں بنیادی صحت کی سہولیات، ماں و بچہ مراکز، ایمرجنسی سروسز، رورل ہیلتھ سینٹرز اور بنیادی مراکز صحت کو ترجیح دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کا شعبہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اور بجٹ کا ہر روپیہ شفاف طریقے سے صرف عوامی فلاح کے لیے استعمال ہونا چاہیے۔

اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران، فنانس آفیسرز اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی ٹیم نے شرکت کی۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter