ہفتہ, 26 اپریل , 2025

ڈپٹی کمشنر گجرات کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک کی زیر صدارت ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

گجرات: ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی زیر صدارت ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام 2024-25 اور دیگر منصوبوں پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

latest urdu news

ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے حکومت کی اولین ترجیح ہیں اور ان کی بروقت تکمیل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے ہدایت دی کہ ترقیاتی اسکیموں میں شفافیت اور اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا جائے اور کسی بھی منصوبے میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ ضلع گجرات میں 42 ارب روپے کی لاگت سے 245 ترقیاتی منصوبے جاری ہیں، جن میں سڑکوں کی تعمیر و بحالی، تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن، صحت کی سہولیات کی بہتری اور دیگر عوامی فلاحی منصوبے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 71 منصوبے بھی زیر تکمیل ہیں، جن پر کام تیزی سے جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں کی روزانہ مانیٹرنگ کی جائے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی قسم کی غفلت یا غیر معیاری کام ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور ترقیاتی اسکیموں میں مکمل شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter