جمعہ, 25 اپریل , 2025

ڈپٹی کمشنر گجرات کا علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا۔

گجرات: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے نیلامی کے عمل اور ریٹ لسٹ کے اجراء کی نگرانی کی۔ مارکیٹ کمیٹی کے افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

latest urdu news

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ رمضان المبارک میں قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے سبزی و فروٹ منڈیوں کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے، اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو متحرک کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی کو گراں فروشی کی اجازت نہیں دی جائے گی اور خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے ہدایت کی کہ اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں میں سبزی و فروٹ منڈیوں کی نگرانی کریں، جبکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس باقاعدگی سے مارکیٹوں کا دورہ کریں تاکہ گراں فروشی کی روک تھام یقینی بنائی جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقررہ نرخ سے زائد وصولی کرنے والے دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے اور بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے، جبکہ غفلت برتنے والے افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی کی جائے گی۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter