50
گجرات: ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے عوامی مسائل کے حل کے لیے ضلعی دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل بیان کیے۔
ڈپٹی کمشنر نے موقع پر ہی متعلقہ محکموں کے افسران کو فوری ہدایات جاری کیں اور متعدد درخواستوں پر فوری عملدرآمد کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور کھلی کچہریوں کا مقصد عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنا ہے۔
ڈی سی گجرات نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت دی کہ عوامی شکایات کے ازالے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔
شہریوں نے ضلعی انتظامیہ کی عوام دوست پالیسی کو سراہا اور ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کا شکریہ ادا کیا کہ وہ عوامی مسائل کے حل کے لیے براہ راست شہریوں سے ملاقات کر رہے ہیں۔