ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک کا میٹرنٹی ہسپتال فوارہ چوک کا اچانک دورہ۔
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے میٹرنٹی ہسپتال فوارہ چوک کا دورہ کیا، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ذاکر علی رانا بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات، وارڈز، آپریشن تھیٹر، ڈسپنسری اور صفائی کی صورتحال کا بغور جائزہ لیا۔
انہوں نے مریضوں سے دستیاب طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔وی او ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ہسپتال کے عملے کی حاضری کو بھی چیک کیا اور ہدایت کی کہ ڈیوٹی روسٹر کے مطابق تمام ڈاکٹرز اور عملہ اپنی حاضری یقینی بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں تمام عدم دستیاب سہولیات کو جلد فراہم کیا جائے گا اور مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں طبی آلات کو فنکشنل رکھنے اور ادویات کی وافر مقدار میں دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔
انہوں نے زور دیا کہ مریضوں کو صاف ستھرا اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جائے اور تمام دستیاب وسائل کا احسن طریقے سے استعمال کرتے ہوئے مریضوں کو بہترین علاج فراہم کیا جائے۔