ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک کا رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام زیر تعمیر رضیہ خورشید ڈائیگناسٹک لیب کا دورہ۔
گجرات: ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام زیر تعمیر رضیہ خورشید ڈائیگناسٹک لیب کا دورہ کیا، جہاں صدر رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن امتیاز کوثر، سابق صدر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری چوہدری وحید الدین ٹانڈہ اور دیگر معززین نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
اس موقع پر سیکرٹری جمخانہ کلب گجرات چوہدری رخسار احمد میلو، باؤ محمد ناصر (نور گارڈن)، اور انجینئر قمر الزمان بھی موجود تھے۔ صدر رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن امتیاز کوثر نے ڈپٹی کمشنر کو زیر تعمیر ڈائیگناسٹک لیب کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا اور منصوبے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے اس لیب کے قیام کو عوام کے لیے ایک اہم فلاحی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ گجرات کے شہریوں کو جدید اور معیاری تشخیصی سہولیات فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ لیب جلد مکمل ہو کر عوامی خدمت کا آغاز کرے گی اور صحت کے شعبے میں اہم پیش رفت ثابت ہوگی۔