جمعہ, 25 اپریل , 2025

ڈپٹی کمشنر پنجگور کے قتل میں ملوث 3 دہشتگرد ہلاک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر کے قتل میں ملوث 3 دہشتگرد جہنم واصل ہوگئے۔

راولپنڈی، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر علی کے قتل میں ملوث بی ایل اے کے 3 دہشتگرد جہنم واصل ہوگئے۔

latest urdu news

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا اور فائرنگ کے تبادلے میں بی ایل اے کے 3 دہشتگرد مارے گئے جبکہ 3 دہشتگرد زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن گزشتہ روز مستونگ میں کیا گیا، ہلاک دہشتگرد ڈپٹی کمشنر پنجگور کی شہادت میں ملوث تھے۔

دوسری جانب مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا یہ کہنا ہے کہ مینڈیٹ چور ٹولہ ملک کو 1 اکائی کے بجائے تقسیم کی طرف لے جا رہا ہے۔

اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا یہ کہنا تھا کہ ملک میں سستی بجلی کے پی کے پیدا کر رہا ہے، خیبرپختونخوا کی سستی بجلی وفاق ہمیں مہنگے داموں بیچ رہا ہے، جو صوبہ سستی بجلی پروڈیوس کر رہا ہے اسے بجلی اور بلوں میں ریلیف سے محروم رکھا جائے یہ کیسا انصاف ہے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ فارم 47 کے ایک ایم این اے کے پاس بجلی کے بلوں میں کمی کے اعلان کا قانونی اختیار نہیں، وفاق خیبرپختونخوا کے بجلی کے اربوں کے بقایاجات ادا کرے، مینڈیٹ چورحکومت پختونخواکے بقایا جات پر سانپ بن کر بیٹھی ہوئی ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter