جمعہ, 13 جون , 2025

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق درخواست پر اہم پیشرفت

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکہ میں قید پاکستانی ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی صحتیابی اور رہائی کے حوالے سے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سردار اعجاز اسحاق خان کی جانب سے عافیہ صدیقی کی رہائی کے حوالے سے کیس کی سماعت کی گئی۔

latest urdu news

ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور نمائندہ وزارت خارجہ عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل ڈاکٹر فوزیہ صدیقی عمران شفیق اورعدالتی معاون زینب جنجوعہ بھی عدالت میں پیش ہوئیں۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے عافیہ صدیقی کیس میں امریکا جانیوالے وفد کی مالی معاونت کی سمری پر دستخط کر دیے ہیں۔

نمائندہ وزارت خارجہ کا اس متعلق یہ بتانا تھا کہ وفد کے ویزوں کی درخواست وزارت خارجہ نے بھیج دی، امید ہے ایک ہفتے تک منظوری ہو جائے گی۔

وزارت خارجہ کے نمائندے کے مطابق ہم ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی ہر ممکن مدد کر رہے ہیں۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ذاتی وجوہات پر سینیٹر عرفان صدیقی وفد کے ساتھ نہیں جا سکتے ، حکومت کی جانب سے سینیٹر بشریٰ وفد کے ساتھ امریکا جائیں گی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق کیس کی سماعت 13 جنوری تک ملتوی کر دی گئی ۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی امریکا میں ایک متنازع عدالتی فیصلے کے باعث 86 سالہ سزا کاٹ رہی ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter