جمعہ, 25 اپریل , 2025

چین پر ٹیرف کا نفاذ سنجیدہ معاملہ ہے، امریکی وزیر خزانہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن، امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بینسٹ کا کہنا ہے کہ چین پر محصولات کا نفاذ سنجیدہ معاملہ ہے، اب بات چیت کا عمل صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی سطح پر ہوگا۔

چینی وزیر تجارت کی جانب سے محصولات کو "مذاق” قرار دینے پر ردعمل دیتے ہوئے سکاٹ بینسٹ نے کہا کہ امریکہ بیجنگ کے ساتھ تجارتی معاہدہ طے پانے کی امید رکھتا ہے اور اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مخلصانہ مذاکرات کا خواہاں ہے۔

latest urdu news

انہوں نے کہا کہ صدر جوبائیڈن کے دور حکومت میں متعدد ممالک نے امریکہ کے ساتھ غیر مساوی سلوک روا رکھا، جس کے ازالے کے لیے اب واضح حکمت عملی اختیار کی جائے گی۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طبی معائنے میں شامل ذہنی صلاحیت کے ٹیسٹ میں حیران کن اسکور حاصل کرلیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سالانہ طبی معائنے میں ذہنی صلاحیت کا ٹیسٹ دیا جس میں انہوں نے اب تک کا بلند ترین اسکور حاصل کرلیا۔

امریکی صدر کے ذہنی صلاحیت کے ٹیسٹ میں حاصل کیے گئے نمبرز سے متعلق ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ اب تک کا بلند ترین سکور ہے، کسی کو اتنے نمبر لیتے نہیں دیکھا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter