جمعہ, 25 اپریل , 2025

چین میں فلموں جیسے روبوٹس مجرموں کیخلاف متحرک ہوگئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

چوروں اور ڈاکوؤں سے لوگوں کو بچانے کے لیے چین میں پولیس نے انسان نما روبوٹس سے مدد لینا شروع کر دی ہے۔

چین میں پولیس نے چوروں اور ڈاکوؤں سے نمٹنے کے لیے انسان نما روبوٹس کی مدد لینا شروع کر دی ہے۔ جنوبی چین کے شہر شینزن میں یہ روبوٹس انسانی پولیس اہلکاروں کے ساتھ گلیوں میں گشت کرتے نظر آ رہے ہیں۔

latest urdu news

یہ روبوٹس عوام کی توجہ کا مرکز بن چکے ہیں کیونکہ وہ لوگوں سے بات چیت کرنے کے علاوہ ہجوم کو ہاتھ بھی ہلاتے ہیں اور روبوٹک آواز میں احکامات دیتے ہیں۔ 1.38 میٹر لمبے اور 40 کلوگرام وزنی ان روبوٹس کی قیمت 88 ہزار یوآن ہے۔

ان کی نقل و حرکت جدید لرننگ الگورتھم پر مبنی ہے، جو انہیں انسانی انداز میں چلنے اور پیچیدہ کام انجام دینے کے قابل بناتی ہے۔ طاقتور چپس اور سنسرز کی مدد سے یہ روبوٹس اردگرد کے ماحول کو پہچان سکتے ہیں اور وائس کمانڈز پر ردعمل دے سکتے ہیں۔

پی ایم 01 نامی یہ روبوٹ ایک مقامی کمپنی نے تیار کیا ہے اور انہیں خاص طور پر پولیس فورس کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے تاکہ اہلکاروں کا بوجھ کم کیا جا سکے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter