جمعہ, 25 اپریل , 2025

چینی کی قیمتوں میں اضافے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اسحاق ڈار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چینی کی قیمتوں میں اضافے کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔

چینی کی قیمتوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے بتایا کہ قیمتوں میں کمی کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں، اسی سلسلے میں وزیر اعظم نے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی تھی۔

latest urdu news

ان کا کہنا تھا کہ چینی کی قیمتوں کا جائزہ لینے کے لیے رانا تنویر حسین کی سربراہی میں ایک ذیلی کمیٹی قائم کی گئی، جس نے شوگر ملز مالکان کے خدشات کا بھی جائزہ لیا۔

وزیر خارجہ نے مزید وضاحت کی کہ اگلے ایک ماہ تک چینی کا ایکس مل ریٹ 159 روپے مقرر رہے گا، جبکہ یقینی بنایا جائے گا کہ ریٹیل مارکیٹ میں چینی 164 روپے فی کلو سے زیادہ قیمت پر فروخت نہ ہو، اس کے علاوہ 274 سستے بازاروں میں چینی 130 روپے فی کلو فراہم کی جا رہی ہے، اور ملک میں چینی کی کوئی کمی نہیں ہوگی۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ شوگر ملز مالکان کرشنگ سیزن وقت پر شروع کریں گے، جبکہ آئندہ سال کرشنگ سیزن یکم نومبر سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ ڈیجیٹل لرننگ کے دور میں ترقی کا انحصار جدید تعلیم اور ٹیکنالوجی کے فروغ پر ہے۔

ڈیجیٹل لرننگ ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو جدید دنیا کے تقاضوں کے مطابق مہارتیں فراہم کر رہے ہیں، اور سی ایم لیپ ٹاپ اسکیم طلبہ کے لیے ایک انقلابی اقدام ثابت ہوگی۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter