ہفتہ, 26 اپریل , 2025

چیمپیئنز ٹرافی میں میدان میں گھسنے والے تماشائی پر مقدمہ درج

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیمپیئینز ٹرافی میں بنگلادیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ میں میدان پر گُھسنے والے تماشائی پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

چیمپیئنز ٹرافی کے بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کے دوران میدان میں گھسنے والے تماشائی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

latest urdu news

ایکسپریس نیوز کے مطابق، یہ شخص عبدالقیوم ہے، جس کا تعلق فتح جنگ، اٹک سے ہے۔ اس پر تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے۔

عبدالقیوم نے ایک ہزار روپے کا ٹکٹ خرید کر میرا بخش انکلوژر میں میچ دیکھا، پھر وہ یاسر عرفات انکلوژر میں پہنچا اور سیکیورٹی کو چکمہ دے کر جنگلہ کراس کر کے گراؤنڈ میں داخل ہوگیا۔

وہ میدان میں پہنچ کر نیوزی لینڈ کے بیٹرز راچن رویندرا اور ٹام لیتھم سے گلے ملا، جب کہ سیکیورٹی اہلکار اسے پکڑنے کی کوشش کرتے رہے۔

پولیس نے عبدالقیوم کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا۔ تاہم، بھارتی میڈیا نے اس واقعے کو دہشت گردی سے جوڑنے کی کوشش کی تاکہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کو نقصان پہنچایا جا سکے۔

تماشائی کے ہاتھ میں ایک مذہبی سیاسی جماعت کا پوسٹر بھی موجود تھا، جس پر سیکیورٹی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

تاریخ کی سب سے بڑی ڈیجیٹل چوری: ہیکرز نے1.5 ارب ڈالر چرا لیے

یہ واقعہ کرکٹ میچز میں سیکیورٹی انتظامات پر سوالیہ نشان کھڑا کرتا ہے، اور منتظمین کو آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter