جمعہ, 25 اپریل , 2025

چیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے 15 رکنی پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا، یہی ٹیم نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے خلاف سہ فریقی ون ڈے سیریز میں بھی حصہ لے گی۔

لاہور، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سہ فریقی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ سلیکٹر اسد شفیق کے مطابق ٹیم میں کچھ اہم تبدیلیاں اور واپسی ہوئی ہیں، جن میں فخر زمان، خوشدل شاہ، سعود شکیل، اور فہیم اشرف شامل ہیں۔

latest urdu news

فخر زمان کے اوپننگ پارٹنر کے طور پر بابر اعظم یا سعود شکیل میں سے کسی کو منتخب کیا جا سکتا ہے۔ اسد شفیق نے مزید کہا کہ ٹیم کے انتخاب میں ہوم کنڈیشنز میں کارکردگی کو مدنظر رکھا گیا ہے، تاکہ چیمپئنز ٹرافی میں بہترین نتائج حاصل کیے جا سکیں۔

انہوں نے نوجوان کھلاڑی صائم ایوب کے حوالے سے کہا کہ ہمیں اندازہ ہے کہ ان کے لیے چیمپئنز ٹرافی نہ کھیلنا مایوس کن ہوگا، لیکن ہم ان کے کیریئر کے لیے جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں کرنا چاہتے۔

پاکستان کا پہلا میچ 19 فروری 2025 کو نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی میں کھیلا جائے گا، جو کہ شائقین کرکٹ کے لیے ایک بڑی دلچسپی کا باعث ہوگا۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter