جمعہ, 25 اپریل , 2025

چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما کو بڑا انعام مل گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کو ایک اور اعزاز حاصل ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روہت شرما کی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت میں توسیع کر دی گئی ہے، جس کے بعد وہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بھارتی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

latest urdu news

روہت شرما کی زیر قیادت بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں ناقابل شکست رہی تھی، جس کے بعد سلیکٹرز نے ان پر دوبارہ اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت، میچ کے دوران فیصلے کرنے کی صلاحیت اور ٹیم کی مجموعی کارکردگی شاندار رہی۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جون سے اگست تک ہونے والے دورۂ انگلینڈ کے لیے روہت شرما کو کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور انہیں اس حوالے سے یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے۔

چیمپئنز ٹرافی کے تمام اسٹیک ہولڈرز کا ماننا ہے کہ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کے لیے روہت شرما اب بھی بہترین انتخاب ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بورڈر-گواسکر ٹرافی میں شکست کے بعد روہت شرما کی کپتانی پر سوالیہ نشان لگ گیا تھا، اس سیریز میں ان کی انفرادی کارکردگی بھی مایوس کن رہی تھی، جہاں انہوں نے 3 ٹیسٹ میچز میں صرف 31 رنز بنائے اور سیریز کے آخری ٹیسٹ میں انہیں ڈراپ بھی کردیا گیا تھا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter